ملک کی بقاء کیلئے فوج او ر عدلیہ کا استحکام ناگزیر ہے،شیخ عرفان

ملک کی بقاء کیلئے فوج او ر عدلیہ کا استحکام ناگزیر ہے،شیخ عرفان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ کا استحکام پاکستان کی بقا کیلئے ناگزیر ہے لیکن شریف خاندان چوری اور لوٹ مار کا مال چھپانے کیلئے ان کو ہی متنازعہ بنار ہے ہیں محاذ آرائی کرنے والے تو خود کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ ملکی عزت اور وقار کیلئے عالمی سطح پر کیا بات کرینگے؟

انہوں نے کہا کہ پوری قوم امریکی پراپیگنڈا کیخلاف متحد اور ملک کو اس حال تک پہنچانے والے کرپٹ ٹبر کے منطقی انجام کی منتظر ہے،آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک گیر کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو کرپٹ مافیا، قرضوں اور بیرونی امداد سے نجات دلائے گی،غیروں کے آگے جھکنے اور بھیک مانگنے کے بجائے قوم کو خوشحالی کی جانب لیکر جائیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -