انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے امیروطن واپس پہنچ گئے

انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے امیروطن واپس پہنچ گئے

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ پاکستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی ملائیشیاء کے سات روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے انہوں نے ملائیشیاء میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و ضرورت اور فتنہ قادیانیت کے حوالہ سے مختلف تقریبات سے خطاب اور شخصیات سے ملاقات کرنے کے علاوہ ملائشیاء کے ریڈیو ٹی چینلز پر بھی انٹرویو دیا انہوں نے پاکستان پہنچنے پر گذشتہ روز انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی رابطہ سیکرٹری مولانا قاری محمد رفیق وجھوی کی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں مولانا قاری ظہور احمد ، مولانا قاری افضل ، قاری محبوب احمد، مولانا محمد طیب، مولانا شفیق الرحمن وجھوی ، مولانا عتیق الرحمن ودیگر نے شرکت کی۔

، مولانا احسان اللہ، محترم کامران حیات اور احمد ایاز سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ملکی صورت حال اور 11 مارچ بروز اتوار ایوانِ اقبال لاہور میں انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی 11ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس تاریخ ساز کانفرنس سے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائت اللہ مکہ مکرمہ مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج (مدینہ منور) اور مولانا عبدالرؤف مکی سمیت ملک و بیرون ملک سے نامور علماء و مشائخ اور اہم شخصیات شرکت کریں گی اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے اہم مقامات سے رکاوٹیں ہٹانے کے سپریم کورٹ کے آرڈر کو قابل تحسین عمل قرار دیا انہوں نے کہا کہ چناب نگر بھی پاکستان کا ہی ایک اہم شہر ہے لیکن وہاں قادیانیوں کی طرف سے وہاں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں جس سے عام لوگوں میں خوف و ہراس اور مشکلات پائی جاتی ہیں چناب نگر میں یہ سب چیزیں ا سٹیٹ کے اندر ایک الگ اسٹیٹ کا منظر پیش کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم مطابق حکومت جگہ جگہ قائم کی گئیں بلاجواز رکاوٹیں فوری ہٹائے اجلاس میںآزاد کشمیر اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے متفقہ فیصلہ پر بھی انتہائی خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خاں سے ملاقات کر کے ان کو مبارکباد دے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -