کرپٹ ٹبرکا نام فوری طورپرای سی ایل میں ڈالا جائے،فرخ مون

کرپٹ ٹبرکا نام فوری طورپرای سی ایل میں ڈالا جائے،فرخ مون

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے نیب کی طرف سے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھنے کے فیصلے کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ ٹبرکا نام فوری طورپرای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ شریف فیملی سزا سے بچنے کیلئے ملک سے بھاگنے کی ایک بارپھرتیاری کررہی ہے۔اگرشریف فیملی کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا گیا تو وہ بیرون ملک فرار ہوجائیں گے اس لئے کرپشن زدہ فیملی کا نام فوراً ای سی ایل میں ڈالا جائے۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ غریب عوام سے روٹی ،کپڑا،مکان،روزگار،پانی ،بجلی اوران کی خوشیاں چھیننے والے شریف خاندان سے چالیس سال کی لوٹ مارکا حساب لینے اورانہیں ہتھکڑیاں لگا کرجیلوں میں ڈالنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی سے منی لانڈرنگ کے ریکارڈ توڑنے والے نااہل سے اہل نہیں بن سکتے،2018 کے انتخاب میں کرپشن لیگ کا صفایا کردیں گے اوراقتدارمیں آکرپاکستان کوایک آزاد اورخودمختارملک بنائیں گے اورپاکستان کوہمیشہ کیلئے شریفوں،زرداریوں،درباریوں سے پاک کردیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -