(ن) لیگ جھوٹ بول کر اپنی کرپشن کو نہیں بچا سکتی، اشرف بھٹی

(ن) لیگ جھوٹ بول کر اپنی کرپشن کو نہیں بچا سکتی، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے نیب کی جانب سے سابق نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے ایسا کرکے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے وقت اور حالات کا یہی تقاضا ہے کہ ان سے لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے جھوٹ بول کر اپنی کرپشن کو نہیں بچا سکتے انہیں لوٹی ہوئی دولت کاکی ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا ، نواز شریف غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں جس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ 35سالوں سے نواز شریف اور انکے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف ملکی وسائل کو لوٹ رہے ہیں
اور انہوں نے صوبے کا بیڑہ غرق کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ہے نہ تو انہوں نے پنجاب میں کوئی ہسپتال بنایا ہے اور نہ ہی کوئی ایسا تعلیمی ادارہ بنایا ہے کہ جہاں پر ان کے اپنے بچے بھی تعلیم حاصل کر سکیں۔