پی ٹی آئی حکمرانوں سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھے گی،نسیم زہرا

پی ٹی آئی حکمرانوں سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھے گی،نسیم زہرا

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں موجودہ کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ان کے چھوٹے بھائی شہبازشریف اور انہی کے منہ بولے اور سیاسی کرپشن کے ماہر بھائی آصف علی زرداری نے ملک کو لوٹ مار اور کرپشن کے نظام کے سواء کچھ بھی نہیں دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ملک گیر تحریک اور احتساب کے خوف کی وجہ سے نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین دوبارہ گٹھ جوڑ ہو رہا ہے بظاہر تو یہ لوگ نورا کشتی کررہے ہیں لیکن اندر سے ایک دوسرے کی لوٹ مار اور کرپشن کو بچانے کے لئے ایک ہو چکے ہیں۔

۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نواز شریف اور زرداری اپنے اصل اثاثے اور اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کے نام پر ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دینے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آ چکے ہیں زرداری کا پیٹ پھاڑنے اور سوئس بینکوں سے دولت واپس لانے کے دعوے کرنے والوں نے ایک دوسرے کو بلیک میل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور اب میاں صاحب کو مشکل وقت سے نکالنے کیلئے پیپلز پارٹی اپنا کاندھا پیش کر رہی ہے، دونوں جماعتوں کو اپنا آنے والا مستقبل سیاسی لحاظ سے مخدوش نظر آ رہا ہے اسی لئے دونوں ایک دوسرے کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں کہ کہیں عمران خان حکومت میں نہ آجائے لیکن عمران خان کواللہ نے وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -