عمران خا ن نے قوم کا نواز شریف کی لو ٹ مار بارے شعور بیداکیا، شاہد صدیق

عمران خا ن نے قوم کا نواز شریف کی لو ٹ مار بارے شعور بیداکیا، شاہد صدیق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ گلی محلو ں میں رو نا نوازشر یف کامقدر بن چکاہے عمران خا ن نے قوم کا نواز شریف کی لو ٹ مار بارے شعور بیداکیا جہاں حق مانگنے سے نہ مل رہا ہو وہا ں حق کو چھینے کی جدو جہد فرض ہو جا تی ہے عمران خان کیخلاف سیا ست میں شا ئستگی خاتمے کی با ت کر نے والے اپنی کر پشن کہا نیا ں بھی قوم کو سنا ئیں کہ انکی لو ٹ مار اورکر پشن کے سامنے عمران خان نے کیسے بند باندھا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا الیکشن میں ہار جیت ہو تی رہتی ہے بر سراقتدار طبقہ ہی ہمیشہ ضمنی انتخا با ت میں جیت جاتا ہے کیو نکہ وہ ضمنی انتخا با ت میں پیسہ پانی کی طرح بہا تے ہیں ضمنی انتخا با ت کے مو قع پر ہی بر سراقتدار حلقہ کے عوام کو خو ش کر نے کیلئے تر قیاتی کام کراتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ضمنی انتخابا ت میں حلقہ این اے 120میں بھی ریکار ڈ تر قیا تی منصو بو ں کے سبز باغ دکھا ئے گئے عملی طور پر آ ج بھی لاہور کے شہری گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ن لیگ لارے لپے والی جماعت ہے انتخا با ت کے بعد یہ عوامی مسا ئل بھو ل جاتے ہیں اور ان کی سار ی تو جہ کمیشن اور لو ٹ مارپر مر کوز ہو جاتی ہے پیپلز پار ٹی اور ن لیگ دو نو ں اب عوام کو بے وقو ف نہیں بنا سکتے لو دھراں انتخا با ت میں جو جھر لو ں چلا یا گیا اس سے قوم آ گاہ ہے عمران خان کے سپا ہی کسی مایو سی کا شکار نہیں بلکہ ن لیگ والے جیتے کے باو جو د ما یو سی کا شکارہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -