ڈیزرٹ جیپ ریلی کو گوادر تا تھرپارکر وسعت دی جائیگی‘سعود مجید

ڈیزرٹ جیپ ریلی کو گوادر تا تھرپارکر وسعت دی جائیگی‘سعود مجید

  

بہاولپور،خانقاہ شریف، سمہ سٹہ(بیورورپورٹ، سٹی رپورٹر، نامہ نگار)سینیٹر سعود مجید نے کہاہے کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی بہاول پور کو گوادر سے تھرپارکر تک وسعت دی جائے گی اور(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

اسے تین صوبوں کے صحرائی راستے پر مشتمل موٹر سپورٹس بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے تیرہویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کی پریس بریفنگ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ر یلی نے قلعہ ڈراور اور چولستان کو سیاحوں کی نظر میں نہ صرف اجاگر کیا بلکہ موسم سرما کے ایک بہترین ریزارٹ کے طور پر بھی متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ریلی موٹر سپورٹس کے شوقین پیشہ ور ڈرائیورز کے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ بن چکا ہے۔ چےئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی راحیل صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2005ء میں ڈیزرٹ ریلی کا پہلی بار انعقاد کیا گیا اور آج یہ ایک دن کے ایونٹ سے بڑھ کر چار دن کے سفر پر محیط ہے منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی احمر ملک نے بتایا کہ اس مرتبہ ریلی میں غیر ملکی ڈرائیورز بھی حصہ لیں گے جبکہ پاکستانی خواتین ڈرائیورز بھی ریلی کا حصہ ہوں گی۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی چار دن پر محیط ہوگی اور تین اضلاع (رحیم یارخاں، بہاول پور اور بہاول نگر) روٹ شامل ہوں گے۔ریلی کے علاوہ چولستان میں دیگر پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں جن میں کلچرنائٹ، آتش بازی، اونٹوں کا ڈانس اور ٹینٹ ویلج قابل ذکر ہیں پریس بریفنگ میں ایم ڈی ٹورازم احمرملک، جنرل منیجر آپریشنز اسجد غنی، جنرل منیجر ایڈمن طاہر مسعود نیازی، منیجر ایڈمن عمران شریف ، سپاؤنسرز کے علاوہ ڈرائیوروں اور موٹر سپورٹس کے دلدادہ افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعدازاں چولستان ڈیزرٹ ریلی کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء ڈرائیورز نے کیول کیڈ میں بھی حصہ لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -