حکومت کا 5کثیر المنزلہ پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ ، ٹیپا کو ٹاسک دیدیا گیا

حکومت کا 5کثیر المنزلہ پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ ، ٹیپا کو ٹاسک دیدیا گیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت نے شہریوں کو پارکنگ کی سہولت دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت شہر کے اہم مقامات پر پانچ بڑے کثیر المنزلہ پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے یہ پلازے داتا دربار ،مال روڈ پر بھی بنائے جائیں گے جس کے لئے ایل ڈی اے اور ٹیپا کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اس کی تصدیق ایل ڈی اے کے چیف انجینئر اسرار سعید نے کی ہے جن کا کہنا ہے کہ شہر میں آبادی کے رش کے باعث پارکنگ کے شدید مسائل پیدا ہو رہے ہیں جو کہ ٹریفک کی بندش کا باعث بن رہے ہیں لوگ پارکنگ کی سہولیات نہ ہونے کے باعث سڑکوں کے کنارے کھڑی کر دیتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہو جاتی ہے ۔اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے پانچ مقامات پر پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ایل ڈی اے جگہ دے گا۔جس کے لئے نیسپاک اور ٹیپا سے ڈیزائن تیار کروایا جائے گا اور بہت جلد اس کی فزیبلٹی اور تخمینہ تیار کروا کر وزیر اعلیٰ سے منظوری کے لئے بھیجا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -