خادم پنجاب صافدیہات پروگرام کامیابی سے جاری ہے،منشاء اللہ بٹ

خادم پنجاب صافدیہات پروگرام کامیابی سے جاری ہے،منشاء اللہ بٹ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کے زیر صدارت محکمانہ اجلاس ہوا ،جس میں’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے امور پر پیش رفت اورلوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کاجائزہ لیا گیا۔وزیر یہ پروگرام گاؤں کو صاف ستھرا بنانے کا دیہی آبادی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔اس پروگرام پر عملدر آمد سے دیہی آبادی کو صاف ستھرا ماحول ملنا شروع بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جو صوبہ میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے سرگرداں ہیں انہوں نے بڑے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے اب قدرے مختلف انداز میں دیہات تک پھیلایا جا رہا ہے ۔ ہر گاؤں کے نکاسی آب کے نظام، گلیوں کی صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو لینڈ فل سائیٹ میں ٹھکانے لگانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اختیار کی جارہی ہے۔ اس پروگرام کی کامیابی کے لیے عوام الناس کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے تاکہ ہر محلہ ، ہر گلی کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا سکے اور عمومی رویوں کو حفظان صحت کے اصولوں کا پابند بنایا جا سکے۔ پہلے مرحلے میں''خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام '' کے تحت صوبہ بھر کے تمام دیہاتوں کی نالیوں کی صفائی۔جھاڑو کے ذریعے صفائی۔ کوڑا کرکٹ او روڑیوں کو دیہاتوں سے اٹھاکر ٹھکانے لگایا گیا۔یہ پروگرم 9ارب روپے کی خطیر رقم سے 35 اضلاع کی 3281 یونین کونسلوں میں شروع کیا گیا ۔

منشاء بٹ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -