لودھراں کے عوام نے سرمایہ داروں کو مسترد کر دیا ،چودھری عبدالحمید

لودھراں کے عوام نے سرمایہ داروں کو مسترد کر دیا ،چودھری عبدالحمید

  

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے کونسلر مسلم لیگ (ن ) کے رہنما چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی نواز شریف سے عوام کی محبت کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ جہانگیر ترین نے پیسے کے بل بوتے پر الیکشن جیتا تھا اب لودھراں کی عوام نے سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں میں پی ٹی آئی کی شکست سے ان کی عوام میں مقبولیت کا پول کھل گیا ہے لودھراں کے الیکشن نے اس بات کا فیصلہ کردیا ہے کہ 2018ء میں بھی نوازشریف اور ان کی ٹیم کو کامیابی حاصل ہو گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -