عوام نے الزامات اور گالی کی سیاست کو مسترد کیا،بابر محمود

عوام نے الزامات اور گالی کی سیاست کو مسترد کیا،بابر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)چیئرمین مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ بابر محمود نے کہاہے کہ موروثی سیاست کے خاتمے کے دعوے کرنے والی تحریک انصاف کی لودھراں میں دوغلی سیاست عوام کے سامنے عیاں ہوچکی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اخلاقی روایات کا احترام کرتے ہوئے سیاست کی تحریک انصاف کی عوامی جلسوں میں گالم گلوچ ، الزامات کی سیاست نے عوام کو پی ٹی آئی سے شدید متنفر کردیاہے ۔ مسلم لیگ ن بے لوث عوامی خدمت کے شاندار اقدامات کی بدولت آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیاب و کامران ہوگی