حکمران ملک کو تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،زبیر کاردار

حکمران ملک کو تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،زبیر کاردار

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ میاں زبیر کاردار نے کہا ہے کہ حکمران ملک کو دنیا میں تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں پیپلز پارٹی فوج کی بے پناہ قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور نواز لیگ کے عدلیہ اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کے بیانات کی پرزور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا نواز لیگ کی ناکام حکومت نے گزشتہ برسو ں میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو قرض کے مرض میں مبتلا کیا اور اب کٹھ پتلی حکومت عالمی سطح پر ملکی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -