کرپٹ افراد کانام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام درست ہے،عثمان حمزہ

کرپٹ افراد کانام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام درست ہے،عثمان حمزہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف این اے 130 کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ نیب نے محکمہ داخلہ کو لوٹ مار کرنیو الوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا خط لکھ کر ایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے لوٹ مار اور کرپشن کرنیو الوں کو اب بھاگنے کا موقع نہیں ملنا چاہئے شریف خاندان کے بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہونا چاہئے یہی ملک کے ہر فرد کا مطالبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر حربوں کے باوجود احتساب کا عمل نہیں رکے گا انہیں ملکی وسائل لوٹ کر جمع کی جانے والی 300ارب روپے کی دولت واپس کرنا ہوگی ، درباریوں اور حواریوں کو بھی اربوں روپے کی کرپشن کا حساب اور قوم کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کوئی وزن نہیں رکھتے، کپتان کا ماضی اور حال ایک کھلی کتاب ہے۔قوم کے ہیرو کپتان سیاست میں قدم جمانے کے بعد آج مسیحا کا روپ دھار چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -