لودھراں کی عوام نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو مسترد کر دیا

لودھراں کی عوام نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو مسترد کر دیا

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگامنڈی لودھراں کی عوام نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو مسترد کر دیا عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کر دیا کہ میاں نوا زشریف کی محبت کو دلوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا سردار عادل عمر۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما ضلع کونسل لاہور کے سابق چیئرمین سردار عادل عمرنے صحافیوں سے گفتگو کرنے کے بعد مانگا منڈی اپنے ڈیرے موکل فارم پر مانگا منڈی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کی عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے کھوکھلے نعرے لگانے والی پی ٹی آئی کی بدترین شکست پرعمران خان کی آنکھیں کھل جانی چائیں واضح اکثریت کی جیت پر سردار عادل عمر نے مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف میاں حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن 2018میں بھی مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ضمنی الیکشن میں ہار دراصل تحریک انصاف کی سیاست کا اختتام ثابت کر دیا ہے سردار عادل عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سردار خاندان عرصہ داز سے مسلم لیگ (ن)کے ساتھ چل رہے ہیں یہ ضمنی الیکشن کی ہار تحریک انصاف کی بجائے عمران خان کی ہار ہے ہار کو تسلیم کرکے جھوٹ بولنا چھور دیں تو اچھا ہو گا اور کھوکھلے نعرے لگانے بھی چھوڑ دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -