یونین کونسلوں میں جاری پولیو مہم کا ٹارگٹ پورا کر لیا گیا

یونین کونسلوں میں جاری پولیو مہم کا ٹارگٹ پورا کر لیا گیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہربھرکی یونین کونسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم کے تیسرے روز پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔ڈی سی لاہور نے پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں رکھے گئے ٹارگٹ کو پورا کر لیا گیا ہے اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لیے15 اور16فروری کو دو دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں جس میں رہ جا نے والے 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -