تعلیمی اداروں کے وفود نے ایوان قائداعظم اور کارکنان کے دورے کئے

تعلیمی اداروں کے وفود نے ایوان قائداعظم اور کارکنان کے دورے کئے

  

لاہور(پ ر)شاہین کیمبرج ہائی سکول‘ بلال گنج‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور راوی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ شاہ پور کانجراہ‘لاہورکے طلبااور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے میریڈینز ہائی سکول فار بوائز‘ بیدیاں روڈ‘لاہور‘فرینڈز بیکن گرلز کالج‘ کینٹ ویو سکیم‘ بیدیاں روڈ‘ لاہور‘گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ برکت مارکیٹ‘ گارڈن ٹاؤن‘لاہور‘ہجویری پبلک ماڈل سکول‘ ارشد ٹاؤن‘ فیروزوالہ‘ شاہدرہ‘لاہور‘المدینہ سکول سسٹم‘ مہران ٹاؤن‘ فیروزوالہ‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 541تھی۔

دورے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -