حکمران طبقہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کر رہا ہے،ذکر اللہ مجاہد

حکمران طبقہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کر رہا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے ذریعے عوام کو دھوکا دے رہا ہے۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت ، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی نے مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ ہمارے حکمران عوام کی خدمت کی بجائے ان کا استحصال کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ غربی کی تفہیم منصوبہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہورملک شاہد اسلم ، امیر جماعت اسلامی علاقہ غربی لاہو ملک محمد شفیق ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمو د الاحد، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، وائس چیئرمین یونین کونسل جوہرٹاؤن چوہدر ی عبدالقیوم گجر ،،صدر الخدمت فاؤ نڈ یشن لاہور عبدالعزیز عابد ، نائب امیر جماعت اسلامی علاقہ غربی لاہور غلام حسین بلوچ، سیکرٹری علاقہ غربی علی ارتضیٰ حسنی ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف و دیگر موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام 2018ء کے انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے کرپٹ اور استحصالی نظام کا احتساب کریں گے ۔کارکنان عوام کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں شعور دینے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں، فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دے کر متوسط طبقات کی محرومیوں کو دور کیا جا سکتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -