(ن) لیگ 30سالوں میں بھی عوام کیلئے کچھ نہ کر سکی،ثمینہ گھرکی

(ن) لیگ 30سالوں میں بھی عوام کیلئے کچھ نہ کر سکی،ثمینہ گھرکی

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و سابق وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے حکمران تیس سالوں میں بھی پنجاب کے عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکے اور اب خصوصاً پچھلے پانچ سالوں میں بھی انہوں نے یہاں کے عوام کے لئے کچھ خاص نہیں کیااب وہ اگلے پانچ سالوں میں کیاکریں گے؟ ان کی وجہ سے ملک میں کارخانے بند ہوچکے ہیں، مزدور بیروزگار ہو چکے ہیں ،سرکاری ملازمین کی پانچ سالوں سے تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں اس وقت کسان پس رہا ہے پاکستان کی ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے دوسری جانب افراط زر بھی بڑھ رہا ہے یہ ہے ان کی حکمرانی ہے؟ وہ اپنے حلقہ انتخاب این اے 130کے ورکرز سے گفتگو کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ آج بھی آصف علی زرداری کویادکرتے ہیں کہ جس نے پٹرول کی عالمی قیمتوں میں طوفانی اضافے کے باوجود ملکی معیشت کو ڈگمگانے نہیں دیا ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے لوگ آٹے کیلئے لڑتے تھے، لیکن پیپلز پارٹی کی پالیسی کے باعث ایک سال میں گندم کی پیداوارمیں ہم خود کفیل ہوئے بلکہ ہم نے ایکسپورٹ بھی کی۔

ثمینہ گھرکی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -