لودھراں الیکشن عوام کی شریف برادران سے محبت کا ثبوت ہے،حسیب منظر عباس

لودھراں الیکشن عوام کی شریف برادران سے محبت کا ثبوت ہے،حسیب منظر عباس

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے متحرک رہنما حسیب منظر عباس نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ (ن) لیگ کا صفایا کردیں گے لودھراں کا ضمنی الیکشن ان کے لئے عوام کی طرف سے ایک واضح پیغام ہے کہ کل بھی پاکستان کے عوام کے دل میاں نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے تھے اور آج بھی انہی کے ساتھ ہی دھڑکتے ہیں وہ واپڈا ٹاؤن کی یوتھ کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔حسیب منظر عباس کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے قوم و فعل میں تضاد کی وجہ سے لودھراں کے عوام نے انہیں مسترد کیا، وہ موروثی سیاست کے خاتمے کے دعوے تو بہت کرتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی پارٹی کے نااہل ہونے والے ایک لیڈر کے اس بچے کو زبردستی الیکشن لڑوایا جو ابھی اپنی تعلیم بھی مکمل نہیں کر سکا اور اپنے والد کی سیاست پر قربان ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا عملی طور پر اس کے برعکس ہی کیا انہوں نے مال روڈ کے جلسے میں بھرے بازار اور میڈیا کے سامنے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی پھر کس منہ سے انہوں نے اسی پارلیمنٹ کے الیکشن کے لئے اپنے بندے کو کھڑا کیا۔

حسیب منظر

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -