پروفیسر خالد محمود کراچی میں ہونیوالی اینڈو سکوپی ورکشاپ میں شرکت کرینگے

پروفیسر خالد محمود کراچی میں ہونیوالی اینڈو سکوپی ورکشاپ میں شرکت کرینگے

  

لا ہور(جنرل رپورٹر) اینڈوسکوپی اور سکل بیسڈ ہینڈز آن تین روزہ ورکشاپ 15 سے 17 فروری تک ہو رہی ہے جس میں 8 ملکوں سے نیورو سرجنز شرکت کریں گے جبکہ پاکستان سے واحد شریک معروف نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود شامل ہیں ،جنہیں ڈی بی ایس کا طریقہ علاج متعارف اوردماغ کا آپریشن سر کھولے بغیر ناک کے ذریعے کرانے کا اعزاز حاصل ہے ۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور جنرل ہسپتال یونٹ IIکے سربراہ پروفیسر خالد محمود اس ورکشاپ میں شرکت کے لئے کراچی روانہ ہو گئے ہیں اس ورکشاپ کو نیورو سرجری کے شعبے کے لئے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اس ورکشاپ میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے جس میں انہیں اپنی مہارت کو دیگر ڈاکٹروں سے آگاہ کرنے کا موقع ملے گا۔تین روزہ ورکشاپ میں روس سے البرٹ سوفیانوف, اٹلی سے گیسیاپی سینالی, چیک ریپبلک سیولادیمیر بینز, نیپال سے لائپ چیئر مین، سعودی عرب سے سلمان شریف ، امریکہ سے اعظم احمد اور کوریا سے ہوئین سنگ کم بھی شامل ہیں جبکہ اس ورکشاپ کے میزبان لیاقت نیشنل ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج کے نیوروسرجری کے سربراہ ڈاکٹر سلمان شریف ہوں گے۔

ورکشاپ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -