کامیابی کا جشن،لیگی کارکنوں نے پریس کلب کے باہر مٹھائی تقسیم کی

کامیابی کا جشن،لیگی کارکنوں نے پریس کلب کے باہر مٹھائی تقسیم کی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کی لودھراں ضمنی الیکشن میں کامیابی کی خوشی میں ن لیگی کارکنوں نے کئی من مٹھائی تقسیم کی ، پریس کلب کے سامنے مٹھائی کھانے والوں کی قطاریں لگ گئیں ، مسلم لیگ نے لاہور کے نائب صدر عثمان تنویر بٹ ، حمزہ تنویر بٹ ، فرقان تنویر بٹ ، ملک محمود الحسن ، رضا تنویر ، ڈاکٹر عامر منور نے ن لیگ کی لودھراں کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کی خوشی میں لاہور پریس کلب کے سامنے کئی من مٹھائی تقسیم کی ، اس موقع پر ن لیگی کارکنوں نے میاں نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کی، مٹھائی کھانے والوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ تنویر بٹ نے کہا کہ ن لیگ خدمت کی سیاست کرتی ہے الزام تراشی اور بہتان بازی جن کا شیوا ہے وہ الیکشن نتائج والے دن ہاتھ ملتے رہتے ہیں ۔

مٹھائی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -