شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس میں تقریب برائے ماہانہ حسن کارگردگی ایوارڈ کا اہتمام

شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس میں تقریب برائے ماہانہ حسن کارگردگی ایوارڈ کا اہتمام

  

لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں تقریب برائے ماہانہ حسن کارگردگی ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ہسپتال کے فیکلٹی ممبران ، ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں مختلف شعبہ جات میں بہترین کارگردگی دکھانے والے 21 ملازمین میں چئیرمین اینڈ ڈین نے تعریفی اسناد اور ایک ماہ کی موجودہ بنیادی تنخواہ بطور انعام تقسیم کیں، علاوہ ازیں ہسپتال کے دو خوش نصیب ملازمین محمد ناصر اور بابر حسین کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے مفت پیکجز بھی دئیے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -