سیوا آرٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام شاندا ر مشاعرہ ،نامور شاعروں کی شرکت

سیوا آرٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام شاندا ر مشاعرہ ،نامور شاعروں کی شرکت

  

لاہور(پ ر)سیوا آرٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ ادبی بیٹھک ملک کے مایہ ناز شعراء سے بھری ہوئی تھی اور سامعین کی کثیر تعداد بھی ادبی بیٹھک کی خاص روایت ہے جو کسی بھی تقریب میں چار چاند لگا دیتی ہے۔مشاعرے کی صدارت اختر شمار نے کی جبکہ مہمانان گرامی میں نذیر قیصر،ناصر بشیر اور شفیق احمد شامل تھے۔مشاعرے کی نظامت عرفان صادق نے کی۔ قابل قدر شعراء میں ڈاکٹر کنول فیروز ،رضا عباس رضا،ممتاز راشد لاہوری، زاہد سعید،فرحت زاہد ، اعجاز فیروز،کامران ناشط،آسناتھ کنول،آفتاب خا ن ، دانش عزیز،افضل پارس،منزہ سحر،خالد محمود آشفتہ،علی صدف،افضال عاجز،ثمینہ سید،تجدید قیصر،کرن وقار ، پروین وفا،کامران نذیر اور دیگر شامل تھے۔اختر شمار ، نذیر قیصر اور ناصر بشیر نے لاہور کے ادبی پس منظر اور موجودہ ادبی منظر پر بات بھی کی۔

مشاعرہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -