قوم پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی،میاں کامران سیف

قوم پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی،میاں کامران سیف

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاک فوج کی امن و امان کیلئے قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ دیکر دہشت گردوں کا سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مقابلہ کیا اور ملک میں دہشت گردوں کی پناہ گائیں ختم کیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکراچی میں بدترین حالات اور قتل و غارت کی روک تھام پاک فوج کا ایک سنہری کارنامہ ہے جس کی وجہ سے ملک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہواان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پاک فوج نے قوم کو دہشت گردی سے نجات دلوا کر ملک میں امن و امان قائم کیا جس کے باعث دنیا بھر کے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے پاکستان کا رخ کررہے ہیں جس سے مستقبل قریب میں پاکستان ایک مضبوط ترین معیشت بن جائے گا۔

کامران سیف

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -