کرپٹ سیاستدانوں کاپارلیمنٹ میں تاحیات داخلہ بند کیا جائے،یاسمین راشد

کرپٹ سیاستدانوں کاپارلیمنٹ میں تاحیات داخلہ بند کیا جائے،یاسمین راشد

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کر پٹ سیاستدانوں کا پار لیمنٹ میں تاحیات داخلہ بند کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کر پشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے دونوں کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘عدالت سے نااہل ہونیوالوں کو عوام عام انتخابات میں فارغ کر دیں گے ‘تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملکی تقدیر بدلنے کی جنگ لڑ رہی ہے آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو شکست دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سے کر پشن اور لوٹ مار ختم کر نا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ کر پٹ سیاستدانوں کے پار لیمنٹ میں داخلے کو تاحیات نہ صرف بند کیاجائے بلکہ لوٹی گئی دولت کی پائی پائی بھی وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست سمیت ہر شعبے میں شفافیات ہی تمام مسائل کا حل ہے اور جو لوگ ملک میں لوٹ مار کر تے ہیں انکی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں اور اب وہ کبھی سیاست کے میدان میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف آج بھی آئین وقانون اور جمہوریت کیساتھ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کر پشن کے خاتمے سے ہی ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی ۔

یاسمین راشد

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -