الیکشن میں ہار جیت جزوی نتیجہ ہوتا ہے حتمی نہیں،شہزاد یونس

الیکشن میں ہار جیت جزوی نتیجہ ہوتا ہے حتمی نہیں،شہزاد یونس

  

لاہور(سٹی رپورٹر ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ شہزاد یونس نے کہا ہے کہ الیکشن اور سیاست میں ہار اور جیت جزوی نتیجہ ہوتا ہے حتمی نہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی کوشش کی پارٹی کارکن حوصلہ رکھیں انتخابی ہار پسپائی ہوتی ہے شکست نہیں ، تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ وارثی نے کہا کہ نواز لیگ تیاری کر لے چند ماہ کے بعد دوبارہ میدان لگے گا اور ہم پلٹ کا جھپٹنے کے اقبال کے فرمودات پر عمل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ نواز لیگ لودھراں کی سیٹ جیت کر نواز شریف کی کرپشن کا جواز پیش کر رہی ہے انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ عدالتوں کی طرف سے ہونے والی نا اہلی کسی طور بھی واپس نہیں ہو سکتی ۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما یاسر بلوچ نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں نواز لیگ اپنی ہی پارٹی کے درپے نظر آتی ہے منشور کے مطابق ایک دھیلے کا کام نہیں ہوا اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ وطن عزیز کا مستقبل عمران خان کی قیادت میں ہے ، انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک حالات بدل چکے ہیں اور ہر محب وطن کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی جنگ میں شانہ بشانہ کھڑا ہے

شہزاد یونس

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -