عمران خان کی قیادت میں مافیاز کے خلافلڑ رہے ہیں،مسرت چیمہ

عمران خان کی قیادت میں مافیاز کے خلافلڑ رہے ہیں،مسرت چیمہ

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں مافیاز کے خلاف برسر پیکار ہیں اور ابھی ہمیں ان کے خلاف طویل جدوجہد کرنی ہے ،لودھراں ضمنی انتخاب کے نتائج کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے کر نئے جوش وجذبے کیساتھ میدان میں اتریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں خواتین کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لازوال اور انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ کئی دہائیوں سے عوام کا خون چوسنے والے حکمران پانامہ کی شکل میں نہ صرف بے نقاب ہوئے ہیں بلکہ اپنے انجام کو بھی پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا یہاں اقتدارمیں آنے والوں نے مافیاز کا روپ دھاررکھا ہے اور ان سے نجات حاصل کرنے کیلئے ابھی طویل جدوجہد کرنا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی وسائل پر ضمنی انتخابات میں کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو عام انتخابات میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ عہدوں کے ذریعے لوٹ مار کر کے بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں بنانے والوں کی اولادوں کا یہ کہنا کہ ہم پاکستان کی عدالتوں کو جوابدہ نہیں انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔

مسرت چیمہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -