نبیلہ حاکم،حنا پرویز اور نوشین حامد کی مختلف قراردادیں اسمبلی میں جمع

نبیلہ حاکم،حنا پرویز اور نوشین حامد کی مختلف قراردادیں اسمبلی میں جمع

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب یونیورسٹی کا لاء ڈیپاٹمنٹ عاصمہ جہانگیر کے نام سے منسوب کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔سینئرقانون دان عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق کے لیے بے شمار خدمات ہیں۔انھوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے جدو جہد کی۔وہ پاکستان کی پہلی خاتون تھیں جو سپریم کورٹ بار کی صدر منتخب ہوئیں۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے لاہور میں ترقیاتی کاموں کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔مال روڈ ایوان اقبال،شملہ پہاڑی،لکشمی چوک اور میٹرو ٹرین کے ارد گرد ترقیاتی کام جاری ہیں۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے سیالکوٹ میں 20سالہ افشاں اور 10سالہ جنت پر تیزاب پھینکنے کیخلاف اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کردیا۔

قراردادیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -