جمعیت علماء پاکستان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سمیت درجنوں عہدیدار مستعفی

جمعیت علماء پاکستان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سمیت درجنوں عہدیدار مستعفی

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالمصطفیٰ نورانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائدین کی طرف سے مشاورت کے بغیر کئے جانیوالے فیصلے قبول نہیں۔قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کے مشن پر گامزن رہتے ہوئے نظام مصطفیﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفیﷺ کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دریں اثناء جمعیت علماء پاکستان(نورانی)وسطی پنجاب کے کنوینئر پیر عبدالستار نورانی فیصل آباد کے عہدیداران جمشید نورانی شمالی پنجاب کے نائب صدر پیر دانش علی حیدری ضلع راولپنڈی کے صدر قاری کامران اختر صدیقی،نائب صدرقاری محمد نعیم قادری،سیکرٹری جنرل مدثر ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل مفتی محمد بلال رضوی،سیکرٹری اطلاعات حافظ کامران سمیت درجنوں عہدیداروں نے بھی قیادت کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -