جمعیت علماء پاکستان نے مختلف حلقوں سے شوریٰ ارکان نامز د کر دیے
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان نورانی نے لاہور کے مختلف قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے مرکزی و صوبائی شوریٰ کے ارکان نامزد کر دیئے۔ جے یو پی کے سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔ حلقہ این اے 118سے قاری رانا انوارالحق این اے 122سے صاحبزادہ ظلِ عمر صدیقی ایڈووکیٹ این اے 128سے علامہ محمد یوسف صدیقی مرکزی مجلس شوریٰ جبکہ حلقہ پی پی 100(کامونکی) سے علامہ الحاج قاری محمد مشتاق چشتی رضوی،پی پی 137سے پیر سید عطاء المصطفیٰ عتیق شاہ اورپی پی 146سے صاحبزادہ سید محمد قاسم گردیزی کو صوبائی مجلس شوریٰ کا ممبر نامزد کیا گیا۔ نو منتخب ارکان مرکزی و صوبائی شوریٰ نے جے یو پی کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے انقلابِ نظامِ مصطفیﷺ کے لیے جے یو پی کو فعال اور متحرک کرنے کا عزم کیا ہے۔