سیٹ کا خطرہ‘ میپکو چیف کا کرپٹ افسروں ، اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

سیٹ کا خطرہ‘ میپکو چیف کا کرپٹ افسروں ، اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے اپنی سیٹ بچانے کے لئے کرپٹ افسروں و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ وفاقی وزارت(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

توانائی کی طرف سے بجلی کی تقسیم کار 4کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو فارغ کئے جانے اور دیگر سی ای اوز کی کارکردگی کو مانیٹر کئے جانے پر میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چوہدری نے فیصلہ کیا ہے کہ کرپٹ‘ کام چور‘ لا پروائی و غفلت کے مرتکب افسروں واہلکاروں کے خلاف کے ساتھ کسی بھی صورت میں رعایت نہ کی جائے اور سخت ترین ایکشن لیاجائے تاکہ لائن لاسز کنٹرول ہو سکیں اور ریکوری کے اہداف بھی حاصل کئے جا سکیں ۔ ذرائع کے مطابق نئے سال کے 3 ماہ جنوری ‘ فروری اور مارچ 2018کی کارکردگی کی بنا پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ اب تک میپکو کی کارکردگی بجلی کی تقسیم کار دیگر تمام کمپنیوں میں بہتر ہے مگر وزارت توانائی کے اہداف مشکل ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے میپکو اور دیگر بجلی کمپنیوں کے سی ای اوز بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں میپکو چیف انجینئر محمد اکرم چوہدری بھی سرگرم ہیں اور مسلسل سرکلز کے دورے کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے ملتان اور خانیوال سرکلز کے افسران کی میٹنگز کی صدارت کی اور واضح پیغام دے دیا اور متنبہ کر دیا کہ کسی بھی کرپٹ افسراور اہلکارکو برداشت نہیں کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -