مینٹی نینس کے نام پر طویل لوڈشیڈنگ سے صارفین بے حال

مینٹی نینس کے نام پر طویل لوڈشیڈنگ سے صارفین بے حال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) لوڈشیڈنگ اور مینٹی نینس کے نام پر بجلی کی طویل بند ش سے صارفین بے حال ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نہ صرف بجلی کی معمول کی لوڈشیڈنگ کی گئی بلکہ مینٹی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

نینس کے نام پرکئی علاقوں میں الگ سے بجلی کئی کئی گھنٹے بند کی گئی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔ واضح رہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تاحال ساڑھے پانچ بجے شام سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب سوئی گیس کے بحران نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ملتان اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ خواتین لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس پرکافی اخراجات آنے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے جس کے باعث صارفین سراپا احتجاج ہیں ۔
لوڈشیڈنگ