ٍٍٍچند ماہ قبل خاتون کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا ، قاتل گرفتار ، آلہ قتل بر آمد

ٍٍٍچند ماہ قبل خاتون کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا ، قاتل گرفتار ، آلہ قتل بر ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس ہومی سائیڈ یونٹ کاہنہ نے چند ماہ قبل قتل ہونے والی اللہ رکھی کے قاتل شاہ زیب کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل اللہ رکھی کو نامعلوم ملزم نے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج ہوا۔ واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ابرار حسین نیکوکارکو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ انہوں نے ہومی سائیڈ انچارج سب انسپکٹر منیر احمد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے پیشہ ورانہ مہارت اورصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر کے آلہ قتل ڈنڈا برآمد کر لیا ہے ۔دوران تفتیش اللہ رکھی کی ڈیڈ باڈی کے قریب پڑے ڈنڈے سے ملزم کے فنگر پرنٹ لئے گئے جو اس کے بھتیجے شاہ زیب کے فنگر پرنٹ سے میچ ہو گئے۔ جب شاہ زیب کو حراست میں لیا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ رات کی تاریکی میں اپنے چچا کے گھر چوری کی نیت سے گیا ۔الماری سے پیسے نکالتے وقت اس کی چچی اللہ رکھی نے دیکھ لیا ،اس کے شور مچانے پر ملزم شاہ زیب نے ڈنڈے سے اس کے سر پر پے در پے وار کئے جس سے اس کی موت واقع ہو گئی اورملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے اندھے قتل میں ملوث ملزم شاہ زیب کو گرفتارکرنے پرانچارج ہومی سائیڈ سب اانسپکٹر منیر احمد اور ان کی ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -