چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ زکریا پولیس کے علاقے میں جواد سے موبائل فون اور(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

نقدی چھین لی گئی قطب پور پولیس کے علاقے میں دو ڈاکووں نے محمد کاشف سے سات ہزار روپے اور سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں مراد سے موبائل فون چھین لیا گیا اصدق خان نے ممتاز آباد پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کے رقبہ سے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر لیاگلگشت پولیس کے علاقے شاداب کالونی میں عبداللہ کے گھر سے نوے ہزار روپے مالیت کا سامان، بستی ملوک پولیس کے علاقے سے فیاض کا کیری ڈبہ، جلیل آباد پولیس کے علاقے سے احمد خان کی کار چوری کر لی گئی۔سورج کنڈ160روڈ پر دودھ کی دکان پر آنیوالے ڈاکوکاشف سے سات ہزار اور موبائل فون چھین کر لے گئے ہیں،وہاڑی چوک کے قریب مراد سے تین افراد ہزاروں کی نقدی اورموبائل فون لوٹ کرلے گئے ہیں،بستی ملوک میں گرلز کالج کے قریب فیاض کی گاڑی چوری کرلی گئی ہے،مچھلی مارکیٹ کے قریب دو افراد خواجہ رضوان سے اسکی دکان پرایک لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

چوری ڈکیتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -