ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لی ، ملزمان فرار

ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لی ، ملزمان فرار

  

لاہور(خبر نگار) ایف آئی اے کی ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر ایک غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لی ہے۔ بتایا گیاہے کہ ایف آئی اے حکام کو اطلاع ملی کہ سید پور میں ایک غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلائی جا رہی ہے ۔ جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لی تاہم چھاپہ کی اطلاع ملنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ ایف آئی اے ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں، اسی حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد پکڑ لیں گے ۔

مزید :

علاقائی -