صوبائی دارالحکومت ، چوروں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، چوروں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

لا ہور (خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطا بق شما لی چھا ؤ نی کے علا قہ میں عبد الر حمن کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو 3لا کھ کی نقد ی ا،طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔بھا ٹی گیٹ کے علا قہ میں نا صر کے گھر سے ڈاکو2 لا کھ75ہزار کی نقد ی طلا ئی زیو رات اورمو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ نولکھا کے علاقے میں پولیس وردیوں میں ملبوث دو اہلکاروں نے شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے پولیس نے واردات کو مشکوک بنا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نولکھا کے علاقے برانڈتھ روڈ پر ہارون نامی شہری سے پولیس وردیوں میں ملبوث دو اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے ۔ پولیس نے واقعہ کو مشکوک بنا کر شہری کو ٹرخا دیا۔مصر ی شا ہ کے علا قہ میں لقما ن کے گھر میں ڈاکو اس کی فیملی سے2لاکھ10ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے ۔ڈاکوؤں نے گلشن اقبا ل کے علا قہ میں سر فر از کے گھر سے ایک لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ریس کو رس کے علا قہ میں جا وید کی فیملی سے1لا کھ40ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ لئے۔علاوہ ازیں با دامی باغ میں محسن بٹ ،ہڈ یا رہ میں شا کر کی گاڑیاں جبکہ مستی گیٹ میں نعیم ،شا لیما ر میں فیر وز،شا د با غ میں با بر ،ہر بنس پو رہ میں صا دق اورفیکٹر ی ایر یامیں سلیم ی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

Back to

مزید :

علاقائی -