سکیورٹی چوکی کو آگ لگانے کا الزام ملزم کی والدہ عدالت پہنچ گئی

سکیورٹی چوکی کو آگ لگانے کا الزام ملزم کی والدہ عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(نامہ نگار)ڈی ایچ اے (سی )میں سکیورٹی چوکی کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار ملزم توقیر کی والدہ انصاف کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گئی،عدالت نے ڈی ایچ اے پولیس سے 15فروری کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید کی عدالت میں بیدیاں روڈ کی رہائشی شازیہ بی بی نے اپنے بیٹے توقیر کی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ، شازیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایچ اے (سی )میں سیکورٹی چوکی ہے جہاں پر توقیرنامی شخص اور دیگر پر آگ لگانے کا الزام ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے توقیر نامی شخص کو چھوڑ دیا ،بعد ازاں اسکے ہم نام میرے بیٹے توقیر کوپکڑ کرجیل بھجوا دیاہے ،ڈیرھ ماہ سے عدالت میں پیش ہو رہی ہوں لیکن ڈی ایچ اے کا وکیل پیش نہیں ہورہا ہے۔

مزید :

علاقائی -