پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں 67 کروڑ کے کرپشن کیس کی سماعت
لاہور(نامہ نگار )پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں 67 کروڑ روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر میاں عبدالرؤف پر فرد جرم عائد کر دی ہے،فاضل جج نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے 28 فروری کوآئندہ تاریخ سماعت کا حکم دیاہے ،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب اس سے قبل میاں عبدالرؤف کے دو قریبی ساتھیوں غلام مصطفیٰ اور محمد نسیم کو اسلام آباد سے گرفتارکر چکا ہے، حکومت کی طرف سے رنگ روڈ اوردیگر سٹرکوں کی تعمیرو توسیع کے لئے کروڑوں روپے کی رقم مختص کی گئی تھی۔ملزمان نے میاں رؤف کی ملی بھگت سے زمین خریداری کے لئے مختص 67 ملین کی رقم سے خطیر رقم خورد برد کی ۔