عبدالحکیم اور بہاولنگر میں ٹریفک حادثات‘ 2 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی

عبدالحکیم اور بہاولنگر میں ٹریفک حادثات‘ 2 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی

  

عبدالحکیم، باگڑ سرگانہ، بہاولنگر (نمائندگان) ٹریفک کے 2 الگ الگ حادثات میں 2 افراد دم توڑ گئے عبدالحکیم باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان ، سٹی رپورر ، کیمطابق نوحی علاقہ اڈادین(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

پور کے نزدیک اشرف کمہار اور حافظ ابراہیم موٹر سائیکل پرسوار ہوکر لنک روڈ سے مین روڈ پر چڑھتے ہوئے ہائی ایس سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا حافظ ابراہیم موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اشرف کمہار جو کہ موٹر سائیکل چلا رہا تھاشدید زخمی ہوگیا ریسکیو 1122نے مضروب کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔ ہائی ایس نمبری 3448میں پنجاب کالج کی طالبات سوار تھیں۔پولیس عبدالحکیم نے واقعہ اتفاقیہ قراردیکر کاروائی نمٹا دی ہے بہاولنگر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق ہارون آباد روڈ پر نجی کمپنی کی مسافربس نمبری7425جسے ڈرائیور انتہائی غفلت و تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جو کہ ہارون آباد سے فورٹ عباس جا رہی تھی نے موٹر سائیکل سوار عبد المجید کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ جسے تشویش ناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے بس کو تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -