عدالتی بیلف کی کارروائی،تھانہ شادباغ سے بزرگ شہری بازیاب

عدالتی بیلف کی کارروائی،تھانہ شادباغ سے بزرگ شہری بازیاب

  

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے بزرگ شہری محمد امین کو تھانہ شادباغ پولیس کی غیرقانونی حراست سے آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے سلطانہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے شوہر کو تھانہ شادباغ پولیس نے غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے اورپولیس رشوت طلب کررہی ہے۔عدالتی حکم پر بیلف نے تھانہ شادباغ میں چھاپہ مار کر مذکورہ شہری کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کردیا ۔

مزید :

علاقائی -