اختیارات کا ناجائز استعمال‘ ناجائز اثاثہ جات کا الزام‘ نیب کی پٹواری افضل راں کیخلاف انکوائری شروع

اختیارات کا ناجائز استعمال‘ ناجائز اثاثہ جات کا الزام‘ نیب کی پٹواری افضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نمائندہ خصوصی) نیب ملتان بیورو نے اختیارات کا ناجائز استعمال(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

اور کروڑوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات کے الزام میں پٹواری افضل راں کیخلاف بھی انکوائری شروع کردی ہے انکوائری آفیسر نے محکمہ مال ملتان سے پٹواری افضل راں، اس کے والد، والدہ، بھائیوں ، ہمشیرگاں، بیٹوں، بیٹیوں اور بیوی کے نام زرعی کمرشل اراضی کی تفصیلات مانگ لیں ہیں واضح رہے پٹواری افضل راں کو محکمہ مال ملتان سے جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا ہے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ افضل راں کے خلاف کرپشن، خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں انکوائری کررہی ہے۔