افغان طالبان کی امریکہ کو مذاکرات کی پیشکش
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان طالبان نے ایک کھلے خط کے ذریعے امریکی حکام کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطا بق افغان طالبان کی جانب سے لکھے گئے کھلے خط کے متن میں کہا گیا ہے امریکی عوام اور امن پسند ارکان کانگریس مذاکرات کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر دباؤ ڈالیں۔ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے اگر طاقت کے ا ستعما ل کی پالیسی مزید 100 سال بھی جاری رہی تو اس کے نتائج ایسے ہی نکلیں گے جیسے ٹرمپ کی نئی پالیسی کے بعد گزشتہ 6 ماہ کے دوران دیکھنے میں آئے ہیں، خط میں مزید کہا گیا ہے امریکی عوام کے ٹیکس کے اربوں ڈالر افغانستان میں چوروں اور قاتلوں کو دیے گئے۔
طالبان پیشکش