کراچی جیل میں قیدی کی فرمائش پر بیٹی کے نکاح کی تقریب

کراچی جیل میں قیدی کی فرمائش پر بیٹی کے نکاح کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائدکراچی کی ملیر جیل میں قیدی کی فرمائش پر بیٹی کے نکاح کی تقریب رکھی گئی جس میں قید یوں اور پولیس اہلکاروں نے خوب ہلاگلا کیا۔ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قیدی محمد راشد کی فرمائش پر ان کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عزیز رشتے داروں، قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب میں گانوں کی دھنوں پر قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے مل کر خوب رقص کیا جبکہ دولہا اور دلہن کو جیل انتظامیہ کی جانب سے شادی کے موقع پر تحائف بھی دیے گئے۔سپرٹینڈنٹ جیل حسن سہتو کا کہنا تھا قیدی محمد راشد کی بیٹی کے نکاح کا انتظام جیل میں کیا گیا کیونکہ سزا کی وجہ سے قیدی اپنے بیٹی کی شادی میں نہیں جاسکتا تھا جس کے باعث اس کی خواہش پوری کی گئی۔محمد راشد ملیر جیل میں قتل کے مقدمے کے باعث قید ہیں جبکہ ان کی بیٹی عروسہ کی شادی عبداللہ نامی نو جو ا ن سے ہوئی ہے۔
شادی تقریب

مزید :

علاقائی -