نشتر کالونی، 30سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی
لاہور(خبر نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں 30سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،پولیس نے لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ یوحنا آباد میں 30سالہ آصف نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں کھالیں حالت غیر ہونے پر اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیاجہاں وہ جانبر نہ ہو سکا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کوقبضے میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد تدفین کیلئے لواحقین کے حوالے کردیا۔