مانگا منڈی، دن دیہاڑے سیکیورٹی گارڈ کو نامعلوم افراد نے لوٹ لیا

مانگا منڈی، دن دیہاڑے سیکیورٹی گارڈ کو نامعلوم افراد نے لوٹ لیا

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)ٍ تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں دن دیہاڑے فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈ محمد عاصم کو مسلح نامعلوم افراد نے زبردستی کار میں ڈال کر اس کی جیب سے ہزاروں روپے نقدی ،موبائل فون چھین لئے ، زبردست تشدد کرکے تین کلو میٹر دور چاہ تمولی کے راستے نہر پل کے قریب باندھ کر فرار ہوگئے۔ راہگیروں رانا عدنان، اللہ وسایا ،رانا بابر وغیرہ نے15پر کال کر دی مگر تھانہ مانگا منڈی کے سب انسپکٹر محمد اشرف ایک گھنٹہ بعد موقع پر پہنچے ۔ سب انسپکٹر محمد اشرف نے موقع پر عینی شاہدوں سے بیانات لئے اور لٹنے والے محمد عاصم کو سرکاری گاڑی پر بٹھا کر تھانہ مانگامنڈی لے آئے ۔سب انسپکٹر محمد اشرف سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا مجھے 18ہزار روپے کی کال ہوئی اور موقع پر عینی شاہدوں نے مجھے کار کا نمبر بھی LEA:8607بتایا ہے ہم بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

مزید :

علاقائی -