راے ونڈ، نجی یوینورسٹی کے ہاسٹل سے 21سالہ طالبہ کی تشدد زدہ نعش برآمد

راے ونڈ، نجی یوینورسٹی کے ہاسٹل سے 21سالہ طالبہ کی تشدد زدہ نعش برآمد

  

لاہور(خبرنگار) راے ونڈ کے علاقہ میں نجی یوینورسٹی کے ہاسٹل سے 21سالہ طالبہ کی تشدد زدہ نعش برآمد۔ بتایاگیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقے میں واقع نجی یوینورسٹی کی 21سالہ طالبہ حفظہ عرفان اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پڑی تھی جس پر ہاسٹل انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا تو طالبہ کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکیں گے کہ طالبہ نے خودکشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -