شمالی چھاؤنی،80 سالہ شخص کو نامعلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کر دیا

شمالی چھاؤنی،80 سالہ شخص کو نامعلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کر دیا

  

لاہور(خبرنگار) شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں ایک80 سالہ شخص صغیر احمد کو نامعلوم ڈاکوؤں نے قتل کر دیا۔تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول صغیر احمد بینک سے رقم نکلوا کر جا رہا تھاکہ راستے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پراس کو لوٹنے کی کوشش کی ۔صغیر احمدنے مزاحمت کی ،اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا ۔پولیس نے اس واردات کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ80سالہ صغیر احمد نے مزاحمت نہیں کی اور نہ ہی ڈاکوؤں نے اُس سے لوٹ مار کی،واقعہ ہارٹ اٹیک کالگتا ہے، اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -