موضع طرف مبارک اول کا پٹواری ٹرانسفر آرڈر جاری ہونیکے بعد منظر سے غائب‘ دفتر کو تالے، سائل مشکلات کا شکار

موضع طرف مبارک اول کا پٹواری ٹرانسفر آرڈر جاری ہونیکے بعد منظر سے غائب‘ دفتر ...

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) موضع طرف مبارک اول کا پٹواری ٹرانسفر آرڈ جاری ہونے کے بعد منظر عام سے غائب ہوگیا پٹواری نذر محمد (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

نے اپنے دفتر کو تالے لگا کر سائلین کے لیے مشکلات پیدا کرنا شروع کردیں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ہفتہ اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی مبشر الرحمن نے موضع طرف مبارک اول میں تعینات پٹواری نذر محمد کو ٹرانسفر کردیا اور انہیں فوری طو رپر موضع کا چارج چھوڑنے کے احکامات جاری کئے پٹواری نذر محمد نے چارج چھوڑنے کی بجائے تاخیری حربے اختیار کرنے شروع کردئیے اور عدالت عالیہ ملتان بنچ سے رجوع کرلیا لیکن انہیں فاضل عدالت سے کوئی ریلیف نہ ملا جس کے بعد پٹواری نذر محمد نے اپنے دفتر کو تالا لگایا اور اچانک غائن ہوگیا بتایا گیا ہے پٹواری نذر محمد کے غائب ہونے کیوجہ سے درجنوں سائیلین کو روزانہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دن کے اوقات میں دفتر بند ہونے کیوجہ سے سائیلین کو رات کو آنے کا کہہ دیا جاتا ہے اس سلسلے میں شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -