پاک ترک عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،ایازصادق

پاک ترک عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،ایازصادق

  

اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘ پاکستان اور ترکی کا اہم عالمی و علاقائی امور پر موقف یکساں ہے‘ دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے‘ دونوں ممالک کی قیادت موجودہ تعلقات کو نئی وسعتوں پر پہنچانے کیلئے کوشاں ہے‘ ترک سفیر احسان مصطفی یرداکول نے کہا کہ ترک عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر تصور کرتے ہیں‘ خطے میں امن و خوشحالی کیلئے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے پاکستان میں تر کی کے سفیراحسان مصطفی یرداکول نے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تر کی مشترکہ مذہب ،ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف کے حامل ہیں اور دونوں ممالک نے علاقائی و عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے ۔ سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور تر کی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں دونوں برادر اسلامی ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ۔

ایاز صادق

مزید :

علاقائی -