پاکستان سے مذاکرات نہیں ، منہ توڑ جواب دینے کی بات کرنی چاہیے ، بی جے پی کی ہرزہ سرائی

پاکستان سے مذاکرات نہیں ، منہ توڑ جواب دینے کی بات کرنی چاہیے ، بی جے پی کی ...

  

جموں(آن لائن) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں پاکستان سے مذاکرات نہیں بلکہ اس کو منہ توڑ جواب دینے کی بات کی جانی چاہیے پاکستان کے ساتھ کب کیسے اور کن معاملات پر بات ہونی چاہیے کا فیصلہ کرنے کا حق صرف اور صرف مرکزی سرکار کو ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی نے پارٹی ہیڈکوارٹر زپر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے ساتھ کبھی بات چیت ہوگی تو وہ صرف اس کے قبضے والے کشمیرکو واپس حاصل کرنے پر ہوگی انہوں نے محبوبہ مفتی کا نام کئے بغیر کہا سنجوان ملٹری اسٹیشن پر حملے سے یہ صاف ہوگیا کہ جنگجوؤں کو مسلسل پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے اس کے چلتے یہ بات کرنا کہ پاکستان کے ساتھ بات کرنی چاہیے مجھے لگتا ہے کہ اس کا کوئی جواز نہیں اگر کسی سیاسی حلقہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات کرنی چاہیے تو وہ وقت کی نزاکت کو دیکھے بغیر کیا ہوا مطالبہ ہے ا پاکستان کے ساتھ بات کب ہونی ہے اور کسی ہونی ہے کن معاملات پر ہونی ہے اس کا فیصلہ صرف اور صرف مرکزی حکومت لے سکتی ہے موجودہ وقت میں پاکستان کیساتھ بات چیت کا مطالبہ کرنا قومی مفاد میں نہیں جب تک پاکستان جنگجوؤں اور علیحدگی پسدوں کی حمایت بند نہیں کرتا اسکے ساتھ کوئی بات چیت ممکن نہیں ۔

بی جے پی

مزید :

علاقائی -